12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز زمبابوے میں کرانے پر غور
اے آر وائی - لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز زمبابوے میں کرانے پر غور کر رہا ہے۔ آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اکتوبر میں پاکستان کو مکمل سیریز کیلئے سری لنکا کی میزبانی کرنا ہے۔
سری لنکا نے پاکستان کی ہوم سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے جبکہ غیرملکی ٹیموں کے سکیورٹی خدشات کے سبب کھیلنے سے گریز کی وجہ سے پاکستان اپنی کئی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیل چکا ہے۔ یواے ای حکام پاکستان سے طویل مدتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن سری لنکا میں اسپانسر شپ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے تو یواے ای میں اخراجات بہت زیادہ آتے ہیں۔
پی سی بی آفیشل کے مطابق بورڈ زمبابوے میں سیریز کے انعقاد کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگا رہا ہے اور اسپانسر شپ دستیاب ہوئی تو سیریز زمبابوے میں منعقد کرائی جا سکتی ہے۔